ميں اورتو

Monday 19 March 20120 comments

ميں اورتو


نہ سليقہ مجھ ميں کليم کا نہ قرينہ تجھ ميں خليل کا
ميں ہلاک جادوئے سامري، تو قتيل شيوئہ آزري
ميں نوائے سوختہ در گلو ، تو پريدہ رنگ، رميدہ بو
ميں حکايت غم آرزو ، تو حديث ماتم دلبري
مرا عيش غم ،مرا شہد سم ، مري بود ہم نفس عدم
ترا دل حرم، گرو عجم ترا ديں خريدہ کافري
دم زندگي رم زندگي، غم زندگي سم زندگي
غم رم نہ کر، سم غم نہ کھا کہ يہي ہے شان قلندري
تري خاک ميں ہے اگر شرر تو خيال فقر و غنا نہ کر
کہ جہاں ميں نان شعير پر ہے مدار قوت حيدري
کوئي ايسي طرز طواف تو مجھے اے چراغ حرم بتا!
کہ ترے پتنگ کو پھر عطا ہو وہي سرشت سمندري
گلہء جفائے وفا نما کہ حرم کو اہل حرم سے ہے
کسي بت کدے ميں بياں کروں تو کہے صنم بھي 'ہري ہري'
نہ ستيزہ گاہ جہاں نئي نہ حريف پنجہ فگن نئے
وہي فطرت اسد اللہي وہي مرحبي، وہي عنتري
کرم اے شہ عرب و عجم کہ کھڑے ہيں منتظر کرم
وہ گدا کہ تو نے عطا کيا ہے جنھيں دماغ سکندري
دوستوں کے ساتھ شئیر کریں :

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
جملہ حقوق © 2011 SirAllama Iqbal Forum سر علامہ اقبال فورم | تقویت یافتہ بلاگر
جی ایکس 9 اردو سانچہ | تدوین و اردو ترجمہ محمد یاسرعلی