مسلمانوں کا ایک گروہ ایسا ہے جو انگریزوں کی طرف دیکھتا ہے۔ لیکن اگر ایسے نازک وقت میں بھی اس نے کوئی سبق حاصل نہ کیا تو پھر ایسے لوگ کبھی کوئی سبق حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اللہ صرف ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد أپ کرنا جانتے ہیں۔ اور مسلمانوں کا ایک گروہ وہ ہے جس نے کانگریس کی طرف اپنا رخ کر لیاہے اور یہ ان لوگوں کا گروہ ہے جس کے اندر خود اعتمادی کی رمق بھی باقی نہیں رہی۔ میں چاہتا ہوں کے مسلمانوں میں خود اعتمادی پیدا ہو،وہ اپنا مستقبل خود اپنے ہاتھوں سے تیار کریں اور اس کو سنواریں۔ مجھے ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو عزت۔ نفس، خودداری،وخود اعتمادی اور عزم کے مالک ہوں جن کے اندر ہمت۔ حوصلہ اور استقلال اور قوت ہو ان کا ارادہ پکا اور مصمحم ہو اگر ایسا وقت أجائے کہ ساری دنیا بھی انکے خلاف ہو جائے تب بھی وہ چٹان کی طرح اپنی جگہ پر جمے رہیں اور اٹل ہوں۔ ہم کو طاقتور بننا ہے اور اپنے اندر قوت پیدا کرنی ہے اور ابھرنا ہے، لیکن یہ قوت اس وقت پیدا ہوگی جب مسلمان متحد اور منظم ہو جائیں اور یہی استحکام کی ضمانت ہے
پاکستان کا مطلب کیا؟.......محمد یوسف کی پوسٹ
Saturday, 17 March 20120 comments
Labels:
ہمارے ممبرز کی تحاریر
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔