اسيري
ہے اسيري اعتبار افزا جو ہو فطرت بلند
قطرئہ نيساں ہے زندان صدف سے ارجمند
مشک اذفر چيز کيا ہے ، اک لہو کي بوند ہے
مشک بن جاتي ہے ہو کر نافہ آہو ميں بند
ہر کسي کي تربيت کرتي نہيں قدرت، مگر
کم ہيں وہ طائر کہ ہيں دام وقفس سے بہرہ مند
''شہپر زاغ و زغن در بند قيد و صيد نيست
ايں سعادت قسمت شہباز و شاہيں کردہ اند''
ہے اسيري اعتبار افزا جو ہو فطرت بلند
قطرئہ نيساں ہے زندان صدف سے ارجمند
مشک اذفر چيز کيا ہے ، اک لہو کي بوند ہے
مشک بن جاتي ہے ہو کر نافہ آہو ميں بند
ہر کسي کي تربيت کرتي نہيں قدرت، مگر
کم ہيں وہ طائر کہ ہيں دام وقفس سے بہرہ مند
''شہپر زاغ و زغن در بند قيد و صيد نيست
ايں سعادت قسمت شہباز و شاہيں کردہ اند''
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔