عرفي

Monday 19 March 20120 comments

عرفي


محل ايسا کيا تعمير عرفي کے تخيل نے
تصدق جس پہ حيرت خانہء سينا و فارابي
فضائے عشق پر تحرير کي اس نے نوا ايسي
ميسر جس سے ہيں آنکھوں کو اب تک اشک عنابي
مرے دل نے يہ اک دن اس کي تربت سے شکايت کي
نہيں ہنگامہ عالم ميں اب سامان بيتابي
مزاج اہل عالم ميں تغير آگيا ايسا
کہ رخصت ہوگئي دنيا سے کيفيت وہ سيمابي
فغان نيم شب شاعر کي بار گوش ہوتي ہے
نہ ہو جب چشم محفل آشنائے لطف بے خوابي
کسي کا شعلہء فرياد ہو ظلمت ربا کيونکر
گراں ہے شب پرستوں پر سحر کي آسماں تابي
صدا تربت سے آئي ''شکوہء اہل جہاں کم گو
نوارا تلخ تر مي زن چو ذوق نغمہ کم يابي
حدي را تيز تر مي خواں چو محمل را گراں بيني''
دوستوں کے ساتھ شئیر کریں :

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
جملہ حقوق © 2011 SirAllama Iqbal Forum سر علامہ اقبال فورم | تقویت یافتہ بلاگر
جی ایکس 9 اردو سانچہ | تدوین و اردو ترجمہ محمد یاسرعلی