شعاع آفتاب

Monday 19 March 20120 comments

شعاع آفتاب


صبح جب ميري نگہ سودائي نظارہ تھي
آسماں پر اک شعاع آفتاب آوارہ تھي
ميں نے پوچھا اس کرن سے ''اے سراپا اضطراب!
تيري جان ناشکيبا ميں ہے کيسا اضطراب
تو کوئي چھوٹي سي بجلي ہے کہ جس کو آسماں
کر رہا ہے خرمن اقوام کي خاطر جواں
يہ تڑپ ہے يا ازل سے تيري خو ہے، کيا ہے يہ
رقص ہے، آوارگي ہے، جستجو ہے، کيا ہے يہ''؟
''خفتہ ہنگامے ہيں ميري ہستي خاموش ميں
پرورش پائي ہے ميں نے صبح کي آغوش ميں
مضطرب ہر دم مري تقدير رکھتي ہے مجھے
جستجو ميں لذت تنوير رکھتي ہے مجھے
برق آتش خو نہيں، فطرت ميں گو ناري ہوں ميں
مہر عالم تاب کا پيغام بيداري ہوں ميں
سرمہ بن کر چشم انساں ميں سما جائوں گي ميں
رات نے جو کچھ چھپا رکھا تھا، دکھلائوں گي ميں
تيرے مستوں ميں کوئي جويائے ہشياري بھي ہے
سونے والوں ميں کسي کو ذوق بيداري بھي ہے؟
دوستوں کے ساتھ شئیر کریں :

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
جملہ حقوق © 2011 SirAllama Iqbal Forum سر علامہ اقبال فورم | تقویت یافتہ بلاگر
جی ایکس 9 اردو سانچہ | تدوین و اردو ترجمہ محمد یاسرعلی