شبلي وحالي

Monday 19 March 20120 comments

شبلي وحالي


مسلم سے ايک روز يہ اقبال نے کہا
ديوان جزو و کل ميں ہے تيرا وجود فرد
تيرے سرود رفتہ کے نغمے علوم نو
تہذيب تيرے قافلہ ہائے کہن کي گرد
پتھر ہے اس کے واسطے موج نسيم بھي
نازک بہت ہے آئنہ آبروئے مرد
مردان کار، ڈھونڈ کے اسباب حادثات
کرتے ہيں چارئہ ستم چرخ لاجورد
پوچھ ان سے جو چمن کے ہيں ديرنيہ رازدار
کيونکر ہوئي خزاں ترے گلشن سے ہم نبرد
مسلم مرے کلام سے بے تاب ہوگيا
غماز ہوگئي غم پنہاں کي آہ سرد
کہنے لگا کہ ديکھ تو کيفيت خزاں
اوراق ہو گئے شجر زندگي کے زرد
خاموش ہو گئے چمنستاں کے رازدار
سرمايہ گداز تھي جن کي نوائے درد
شبلي کو رو رہے تھے ابھي اہل گلستاں
حالي بھي ہوگيا سوئے فردوس رہ نورد
''اکنوں کرا دماغ کہ پرسد زباغباں
بلبل چہ گفت و گل چہ شنيد و صبا چہ کرد''
دوستوں کے ساتھ شئیر کریں :

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
جملہ حقوق © 2011 SirAllama Iqbal Forum سر علامہ اقبال فورم | تقویت یافتہ بلاگر
جی ایکس 9 اردو سانچہ | تدوین و اردو ترجمہ محمد یاسرعلی