پنجاب کے پیرزادوں سے۔۔۔۔ علامہ اقبال فرماتے ہیں!........افتخار کھوکھر کی پوسٹ

Saturday, 17 March 20120 comments

حا ضر ہوا میں شیخِ مجدد کی لحد پر
وہ خاک کے ہے زیرِ فلک مطلعِ انوار
اس خاک کے زروں سے ہیں شرمندہ ستارے
اس خاک میں ہیں پوشیدہ وہ صاحبِ اسرار
گردن نہ جھکی جس کی جہانگیر کے آگے
جس کے نفسِ گرم سے ہے گرمئی احرار
وہ ھند میں سر مایہُ ملت کا نہگباں
اللہ نے بروقت کیا جسکو خبردار
کی عرض یہ میں نےکہ عطا فقر ہو مجھ کو
آنکھیں میری بینا ہیں۔ ولیکن نہیں بیدار
آئی یہ صدا سلسلہُ فقر ہوا بند
ہیں اہلِ نظر کشورِ پنجاب سے بیزار
عارف کا ٹھکانہ نہیں وہ خطہ کہ جس میں
پیدا کلہِ فقر سے ہو طرہُ د ستار!

باقی کلہِ فقر سے تھا ولولہُ حق
طروں نے چڑھایا نشہُ خدمتِ سرکار!

شیخ مجدد۔۔۔ حضرت مجدد الف ثانی۔۔۔ مغل بادشاہ جہانگیر کے دور کے مشہور صوفی۔ آپ نے اکبر شہنشاہ کے دینِ الیٰ کے خلاف تبلیخ کی جس سے کیئ ملحد پھر سے مسلمان ہوئے۔ اس لئے آپ کو مجدد( نئے سرے سے زندہ کرنے والا) کہا جاتا ہے۔
نفس گرم۔۔ توحید کی حرارت
گرمئی احرار۔۔آزاد مردوں کی حرارت
ملت کا نہگباں۔۔۔ دینِ الیٰ کے خلاف جدوجہد کر کے الحاد کو ختم کیا اور اسلام کی سر بلندی برقرار رکھی
دیکھنے والا۔۔۔ مراد بصیرت
ولیکن نہیں بیدار۔۔۔ مراد اس بصیرت سے کام نہیں لے رہا
طرہ دستار۔۔ پگڑی کا طرہ مراد شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ
کلہ فقر۔۔ فقیری کی ٹوپی
خدمت سرکار۔۔۔۔ مراد چمچہ گیری۔۔۔ انگریز یا غیر سے چاپلوسی کرنے کی حالت
دوستوں کے ساتھ شئیر کریں :

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
جملہ حقوق © 2011 SirAllama Iqbal Forum سر علامہ اقبال فورم | تقویت یافتہ بلاگر
جی ایکس 9 اردو سانچہ | تدوین و اردو ترجمہ محمد یاسرعلی