دوستارے
آئے جو قراں ميں دو ستارے
کہنے لگا ايک ، دوسرے سے
يہ وصل مدام ہو تو کيا خوب
انجام خرام ہو تو کيا خوب
تھوڑا سا جو مہرباں فلک ہو
ہم دونوں کي ايک ہي چمک ہو
ليکن يہ وصال کي تمنا
پيغام فراق تھي سراپا
گردش تاروں کا ہے مقدر
ہر ايک کي راہ ہے مقرر
ہے خواب ثبات آشنائي
آئين جہاں کا ہے جدائي
آئے جو قراں ميں دو ستارے
کہنے لگا ايک ، دوسرے سے
يہ وصل مدام ہو تو کيا خوب
انجام خرام ہو تو کيا خوب
تھوڑا سا جو مہرباں فلک ہو
ہم دونوں کي ايک ہي چمک ہو
ليکن يہ وصال کي تمنا
پيغام فراق تھي سراپا
گردش تاروں کا ہے مقدر
ہر ايک کي راہ ہے مقرر
ہے خواب ثبات آشنائي
آئين جہاں کا ہے جدائي
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔