۔۔۔ کیا مزہ بلبل کو آیا شیوۂ بیداد کا -- ڈھونڈتی پھرتی ہے اُڑ اُڑ کر جو گھر صیاد کا یہ غزل 1893ء میں چھپی --- جان دیکر تمہیں جینے کی دعا دیتے ہیں --- پھر بھی کہتے ہو کہ عاشق ہمیں کیا دیتے ہیں یہ غزل 1894ء میں چھپی ---: 24 فروری 1900ء کو انجمن حمایت اسلام کے اجلاسِ عام میں 35 بند کا ایک مسدس پڑھا بحوالہ اقبال کے کچھ متروک اشعار مضمون از سید مرتضٰی حسین فاضل لکھنوی مطبوعہ "برگِ گل" اقبال نمبر ناشر: وفاقی اُردو کالج. کراچی شمارہ 1977ء صفحہ 278 ---: شیخ محمد اقبال ایم اے قائم مقام پروفیسر گورنمنٹ کالج. لاہور کی پہلی دفعہ پہلی نظم ""کوہستانِ ہمالہ" کے عنوان سے "مخزن" لاہور کے شمارہ اپریل 1901ء میں شائع ہوئی بحوالہ مضمون "اقبال اور مخزن" از عابدہ سلطانہ سوز مطبوعہ برگِ گل اقبال نمبر ناشر: وفاقی گورنمنٹ کالج. کراچی شمارہ 1977ء صفحہ 387 ---: مخزن شمارہ جون 1901ء میں پہلی دفعہ غزل" نہ آتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی - مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیا تھی! " شائع ہوئی بحوالہ "اقبال اور مخزن" مضمون از عابدہ سلطانہ سوز مطبوعہ برگِ گل اقبال نمبر ناشر: وفاقی گورنمنٹ اُردو کالج. کراچی شمارہ 1977ء صفحہ 388 --- مخزن شمارہ 1902ء میں پہلی دفعہ نثری مضمون زبانِ اُردو کے عنوان سے ڈاکٹر رائٹ برجنٹ کے ایک مضمون کا ترجمہ شائع ہوا بحوالہ اقبال اور مخزن مضمون از عابدہ سلطانہ سوز مطبوعہ برگِ گل اقبال نمبر ناشر: وفاقی گورنمنٹ اُردو کالج. کراچی شمارہ 1977ء صفحہ 391 --- مخزن کے شمارہ جنوری 1905ء میں فارسی نظم "سپاس جنابِ امیر" شائع ہوئی بحوالہ اقبال اور مخزن مضمون از عابدہ سلطانہ مطبوعہ برگِ گل اقبال نمبر ناشر: وفاقی گورنمنٹ اُردو کالج. کراچی شمارہ 1977ء صفحہ 401 == اقبالیات --- متاع ِ اقبال از ابو ظفر عبدالوحد ناشر: مکتبۂ ابراہیمیہ. حیدرآباد دکن 1939ء --- اقبال کی شاعری از عبدالمالک آروی ناشر: ادارۂ طاق ِ بستان. آرہ 1940ء --- روح ِ اقبال از ڈاکٹر یوسف حسین خان، اعظم اسٹیم پریس. حیدرآباد دکن 1941ء --- شاد اقبال از محی الدین قادری زور. حیدرآباد دکن 1942ء --- آثار ِ اقبال از غلام دستگیر رشید ناشر: ادارۂ اشاعت. حدرآباد دکن 1944ء --- حکمت ِ اقبال از غلام دستگیر رشید ناشر: نفیس اکیڈمی. حیدرآباد دکن 1944ء --- سیرت ِ اقبال از محمد طاہر فاروقی ناشر: قومی کتب خانہ. لاہور 1944ء --- اقبال سلسلۂ مطبوعات انجمن ترقی اُردو (ہند نمبر 131) 1944ء --- مقام ِ اقبال از اشفاق حسین ناشر: ادارہ اشاعت اُردو. حیدرآباد دکن 1945ء ---- اقبالیات کا تنقیدی جائزہ از قاضی احمد میاں اختر جونا گڑھی 1965ء --- اقبال اور اُس کی شاعری اور پیغام از شیخ اکبر علی ناشر: کمال پبلشرز. لاہور 1946ء --- اقبال : تصور عشق از غلام عمر خان ناشر: ادارۂ ادبیات. حیدرآباد دکن 1946ء --- اقبال ِ کامل از عبدالسلام ندوی ناشر: دارالمصنفین. اعظم گڑھ 1949ء --- فکر ِ اقبال مرتبہ غلام دستگیر رشید ناشر: اُردو اکیڈمی سندھ. کراچی 1950ء --- اقبال کا سیاسی کارنامہ از محمد احمد صدیقی ناشر: کاروان ادب. کراچی 1952ء --- اقبال ایرانیوں کی نظر میں از عبدالحمید عرفانی ناشر: اقبال اکیڈمی. کراچی 1957ء --- اقبال اور تصوف از پروفیسر محمد فرحان ناشر: بزم اقبال. لاہور 1958ء --- تلمیحات ِ اقبال از سید عابد علی عابد ناشر: بزم ِ اقبال. لاہور 1959ء --- اقبال اور اُس کا عہد از جگن ناتھ آزاد ناشر: ادارۂ انیس.الہ آباد 1960ء --- اقبال کا فلسفہ خودی از محمد عثمان 1962ء --- اقبال اور جمالیات از نصیر احمد ناصر ناشر: اقبال اکیڈمی. لاہور 1964ء --- فکر اقبال از خلیفہ عبدالحکیم ناشر: بزم اقبال. لاہور 1964ء --- حیاتِ اقبال کا ایک جذباتی دور از محمد عثمان 1964ء --- اقبال کے تعلیمی نظریات از محمد احمد صدیقی ناشر: آل پاکستان ایجوکیشنل کانفرنس. کراچی 1965ء --- اقبال باکمال از ملک نذیر احمد ناشر: تاج بُک ڈپو. لاہور 1966ء --- علامہ اقبال اور تصوف از سید محمد عبدالرشید ناشر: ادارۂ تنویر ِ علم و ادب. کراچی 1967ء --- آئینۂ اقبال از محمد عبداللہ قریشی ناشر: آئینۂ ادب. لاہور 1967ء --- اقبال اور تحریک پاکستان از عاشق حسین بٹالوی ناشر: پنجاب یونیورسٹی. لاہور 1967ء --- انوار ِ اقبال از بشیر احمد ڈار ناشر: اقبال اکادمی. کراچی 1967ء --- اقبال پیامبر انقلاب از شورش کاشمیری ناشر: فیروز سنز.لاہور 1968ء --- اقبال : شاعر اور فلسفی از سید وقار عظیم ناشر: تصنیفات. لاہور 1968ء --- اقبال نئی تشکیل از عزیز احمد ناشر: گلوب پبلشرز.لاہور 1968ء --- گفتار ِ اقبال از محمد رفیق افضل ناشر: دانش گاہ پنجاب. لاہور 1969ء --- نقش ِ اقبال از سید عبدالوحد معینی ناشر: آئینۂ ادب. لاہور 1969ء --- اقبال کے آخری دو سال از عاشق حسین بٹالوی ناشر: اقبال اکیڈمی. کراچی 1969ء --- تصورات ِ اقبال جلد اول از صلاح الدین احمد ناشر: المقبول پبلی کیشنز. لاہور 1969ء --- اقبال کے ابتدائی افکار از پروفیسر عبدالحق 1969ء --- اقبال اور سوشلزم از حنیف رامے ناشر: البیان. لاہور 1970ء --- نقد ِ اقبال از میکش اکبرآبادی ناشر: آئینۂ ادب. لاہور 1970ء --- فلسفۂ اقبال ناشر: بزم اقبال. لاہور 1970ء --- اقبال کے حضور از سید نذیر نیازی ناشر: اقبال اکادمی. کراچی 1971ء --- اقبال درون ِ خانہ از خالد نظیر صوفی ناشر: بزم اقبال. لاہور 1971ء --- اقبال کا فلسفہ خودی از محمد عثمان ناشر: مکتبۂ جدید. لاہور 1971ء --- اقبال کا علم کلام از علی عباس جلالپوری، ناشر: مکتبۂ فنون. لاہور 1972ء --- نذر ِ اقبال از محمد حنیف شاہد ناشر: بزم ِ اقبال. لاہور 1972ء --- اقبال معاصرین کی نظر میں از سید وقار عظیم ناشر: مجلس ترقی ادب. لاہور 1973ء --- اقبال کا تصور ِ زمان و مکان اور دوسرے مضامین از ڈاکٹر رضی الدین صدیقی ناشر: مجلس ترقی ادب. لاہور 1973ء --- اقبال کی شخصیت اور شاعری از حمید احمد خان ناشر: بزم اقبال. لاہور 1973ء --- اقبال اور عبدالحق از ممتاز حسن ناشر: مجلس ترقی ادب. لاہور 1973ء --- اقبال اور بھوپال از صہبا لکھنوی 1973ء --- اشاریہ ہائے آثار ِ منظوم ِ اقبال از ڈاکٹر محمد باقر ناشر: پنجابی ادبی اکادمی. لاہور 1975ء --- کتابیات اقبال از ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی ناشر: تاج بکڈپو. لاہور 1975ء --- اقبال از عطیہ بیگم مرتبہ عبدالعزیز خالد ناشر: آئینۂ ادب. لاہور 1975ء --- اقبال چودھری محمد حسین کی نظر میں از محمد حنیف شاہد ناشر: سنگ ِ میل پبلیکیشنز. لاہور 1975ء --- اقبال کی شخصیت اور شاعری از رشید احمد صدیقی ناشر: اقبال اکیڈمی. لاہور 1976ء -- سیاحت ِ اقبال از حق نواز ناشر: کتاب مرکز. لائلپور 1976ء --- نقوش ِ اقبال از سید ابوالحسن علی ندوی ناشر: مجلس نشریات اسلام. کراچی 1976ء --- اقبال کے محبوب صوفیاء از اعجاز الحق قدوسی ناشر: اقبال اکیڈمی. کراچی 1976ء --- اقبال منفرد از سید معراج نیر ناشر: مکتبہ عالیہ. لاہور 1976ء --- تنقید اقبال از پروفیسر عبدالحق 1976ء --- اقبال اور کشمیر از جگن ناتھ آزاد ناشر: علی محمد اینڈ سنز.سری نگر کشمیر 1977ء --- دانائے راز اقبال از مولوی عبدالحق ناشر: انجمن ترقی اُردو پاکستان. کراچی 1977ء --- اقبال اور قرآن از ڈاکٹر غلام مصطفٰے خان ناشر: ادارۂ ثقافت اسلامیہ. لاہور 1977ء --- تصورات عشق و خرد اقبال کی نظر میں از ڈاکٹر وزیر آغا ناشر:اقبال اکادمی. لاہور 1977ء --- اقبال کی اُردو نثر از ڈاکٹر عبادت بریلوی ناشر: مجلس ترقی ادب. لاہور 1977ء --- اقبال اور مسلک ِ تصوف از ابواللیث صدیقی ناشر: اقبال اکادمی. لاہور 1977ء --- بیادِ اقبال از ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار ناشر: سنگِ میل پبلیکیشنز. لاہور 1977ء --- ایقان اقبال از پروفیسر مرزا محمد منور 1977ء --- اقبال کے شعری مآخذ از سید وزیرالحسن عابدی ناشر:مجلس ترقی ادب. لاہور 1977ء --- اکبر اور اقبال از ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار ناشر: مکتبہ عالیہ. لاہور 1977ء --- علامہ محمد اقبال (براہوئی زبان میں) از عبدالرحمان براہوئی 1978ء --- غالب اور اقبال - تحقیقی عمل کا مطالعہ از ڈاکٹر حامد کاشمیری 1978ء --- اقبال مجد و عصر از ڈاکٹر سہیل بخاری 1978ء --- اقبال سب کے لیے از ڈاکٹر فرمان فتح پوری ناشر: اُردو اکیڈمی سندھ. کراچی 1978ء --- اقبال کا ذہنی ارتقاء از ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار ناشر: مکتبہ خیابانِ ادب. لاہور 1978ء --- اقبال کے مطالعے کے تناظرات از پروفیسر آل احمد سرور 1978ء --- غالب اور اقبال کی متحرک جمالیات از ڈاکٹر یوسف حسین خان دہلی 1979ء --- اقبال:ایک مطالعہ از کلیم الدین احمد 1979ء --- سرگذشتِ اقبال: ایک محاکمہ از ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار ناشر: مکتبہ خیابانِ ادب. لاہور 1979ء --- اقبال اور تصوف از پروفیسر آلِ احمد سُرور 1980ء --- محمد اقبال از میر سید میرشکر مترجم کبیر احمد جائسی 1980ء --- اقبال اور مغرب از پروفیسر آلِ احمد سُرور 1981ء --- برہان اقبال از پروفیسر مرزا محمد منور 1982ء --- خشحال و اقبال از میر عبدالصمد ناشر: علیم پبلشنگ ہؤس. پشاور 1982ء --- خطباتِ اقبال پر اہل نظر از مولانا سعید احمد اکبرآبادی مارچ 1983ء --- اقبال مصلح قرنِ آخر از ڈاکٹر علی شریعتی مترجم کبیر احمد جائسی 1984ء --- حکمتِ گوئٹے اور فکرِ اقبال از پروفیسر وحیدالدین 1984ء --- تشخص کی تلاش کا مسئلہ اور اقبال از آل احمد سُردو 1984ء --- حرفِ اقبال از لطیف احمد خان شیروانی. علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی. اسلام آباد 1984ء --- نظریات و افکار ِ اقبال ناشر: نیشنل فاؤنڈیشن.اسلام آباد 1984ء --- جدیدیت اور اقبال از آلِ احمد سُرور 1985ء --- اقبال کا نظام ِ فن از ڈاکٹر عبدالمغنی ناشر: اُردو بُک فاؤنڈیشن. نئی دہلی 1985ء --- اقبال اور اُردو نظم از آلِ احمد سُرور 1986ء --- اقبال کی ابتدائی زندگی از ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین ناشر: اقبال اکادمی. لاہور 1986ء --- میزانِ اقبال از مرزا محمد منور ناشر: اقبال اکادمی.لاہور 1986ء --- تفکرِ اقبال از سید وحیدالدین 1987ء --- اقبال کا ودرشن (ہندی) از ڈاکٹر چمن لال رینا 1987ء --- ایٔ ُ اقبال (براہوئی زبان میں) از وحید زبیر 1988ء --- اقبال اور غزل مرتب محمد امین اندرابی 1988ء --- حیاتِ اقبال کے چند مخفی گوشے از محمد حمزہ فاروقی ناشر: جامعہ پنجاب.لاہور 1988ء --- اقبال کی فارسی شاعری مرتب محمد امین اندرابی 1989ء --- اقبال،خطابت اور شاعری مرتب محمد امین اندرابی 1989ء --- ہندوستان میں اقبالیات: آزادی کے بعد از جگن ناتھ آزاد 1989ء --- فکرِ اقبال کی سرگذشت از پروفیسر عبدالحق 1989ء --- اقبال کا تصور ِ بقائے دوام از ڈاکٹر نعیم احمد ناشر: اقبال اکیڈمی. لاہور 1989ء --- اقبال درسی کُتب میں از شاہد کامرانی ناشر: انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز.اسلام آباد 1993ء --- اقبال کے افکار و نظریات از ڈاکٹر محمد وسیم انجم ناشر: انجم پبلشرز.راولپنڈی 1994ء --- اقبال اور قرآن مرتب محمد امین اندرابی 1994ء --- مفتاح اقبال (1) از عبداللہ خاور 1994ء --- اقبال کا ذہنی و فنی ارتقاء از ڈاکٹر محمد وسیم انجم ناشر: انجم پبلشرز.راولپنڈی 1994ء --- شخصیت: اقبال کا فن و ادب از ڈاکٹر محمد وسیم انجم ناشر: انجم پبلشرز. راولپنڈی 1995ء --- اقبال اور ورناک (براہئی زبان میں) از میر صلاح الدین مینگل 1995ء --- اقبال فکر کے آئینے میں از احمد ہمدانی ناشر: اقبال اکادمی. لاہور 1995ء --- اقبال اور مابعدالتاریخ از ڈاکٹر عامر حیات حسینی 1996ء --- اقبالیات کا تنقیدی جائزہ مرتب محمد امین اندرابی 1997ء --- اقبال کا ذہنی و فکری ارتقاء (سرگذشتِ اقبال) از ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار ناشر: بزمِ اقبال. لاہور 1998ء --- اقبال کی جمالیات از قدوس جاوید 1998ء --- اقبال کا فن مرتب محمد امین اندرابی 1998ء --- قرطاس اقبال از پروفیسر مرزا محمد منور 1998ء --- اقبال: علامہ اقبال کیسے بنے از گوہر ملسیانی ناشر: گوہر ادب. صادق آباد 1998ء --- اقبال اور تحریکِ آزادیٔ کشمیر از غلام نبی خیال ناشر: اقبال اکادمی پاکستان 1999ء --- اقبال ٔ ُ اسلام (براہوئی زبان میں) از سوسن براہوئی 1999ء --- پاکستانی ادب کے معمار -علامہ محمد اقبال - شخصیت اور فن از ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی ناشر: اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد --- اقبال- ایک تجزیہ از ڈاکٹر بشیر احمد نحوی 2000ء --- مطالعہ مثنوی اسرارِ خودی از ڈاکٹر تسکینہ فاضل 2000ء --- اقبال ایک تذکرہ از حکیم منظور 2000ء --- وہ دانائے سبل ختم الرسل مرتب بشیر احمد نحوی 2000ء --- اقبالیات نیرنگ خیال از ڈاکٹر محمد وسیم انجم ناشر: انجم پبلشرز. راولپنڈی 2000ء --- اقبال کا تخلیقی شعور از حامد کاشمیری 2001ء --- نفحاتِ اقبال مرتب بشیر احمد نحوی 2001ء --- اقبال کی یاد میں از ڈاکٹر محمد وسیم انجم ناشر: انجم پبلشرز. راولپنڈی 2001ء --- علامہ اقبال اور ڈیرہ غازی خاں از ہاشم شیر خان ناشر: بیکن بُکس. ملتان 2001ء --- خطباتِ اقبال کا تنقیدی مطالعہ از حمید نسیم آنادی 2002ء --- اقبال کی تجلیات مرتب ڈاکٹر بشیر احمد نحوی 2002ء --- تلاشِ اقبال از ڈاکٹر محمد علی صدیقی ناشر: پاکستان اسٹڈی سینٹر. جامعہ کراچی. کراچی 2002ء --- اقبال ایک مطالعہ از ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار ناشر: اقبال اکیڈمی. لاہور 2003ء --- مفتاح اقبال (2) از عبداللہ خاور 2003ء ---اقبال،افغان اورافغانستان از محمد اکرام چغتائی ناشر: سنگِ میل . لاہور 2004ء --- تہذیبی تصادم اور فکرِ اقبال از معیدالظفر 2004ء --- اقبالیات- گزشتہ دس سال (تحقیقی و تنقیدی جائزہ) مرتب بشیر احمد نحوی 2004ء --- افغانستان اور اقبال از ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار ناشر: بزمِ اقبال. لاہور 2003ء --- اقبالیاتی خاکے از ڈاکٹر محمد وسیم انجم ناشر: انجم پبلشرز. راولپنڈی 2005ء --- اکبر اور اقبال: نئے تناظر میں از ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار ناشر: بزمِ اقبال. لاہور 2006ء --- حکایات ِ اقبال (بچوں کے لیے) از محمد یونس حسرت ناشر: اقبال اکادمی. لاہور 2006ء --- حکایات ِ اقبال (نوجوانوں کے لیے) از محمد یونس حسرت ناشر: اقبال اکادمی. لاہور 2006ء --- اقبال اور عالمِ عربی از ڈاکٹر بدرالدین بٹ 2007ء --- اقبال کی تخلیقیت از پروفیسر قدوس جاوید 2007ء --- اقبال - بحرِ خیال مرتب بشیراحمد نحوی 2007ء --- اقبالیاتی تحقیق از ڈاکٹر محمد وسیم انجم ناشر: انجم پبلشرز. راولپنڈی 2007ء --- مطالعہ اقبالیات از ڈاکٹر محمد وسیم انجم ناشر: انجم پبلشرز. راولپنڈی 2007ء --- اقبال کا ادبی و تہذیبی ورثہ از انیس چشتی ناشر: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی 2008ء ---علامہ اقبال اور بلوچستان از ڈاکٹر انعام الحق کوثر ناشر: بزمِ اقبال. لاہور 2008ء --- جامعہ کشمیر اور اقبالیات از بشیر احمد نحوی اقبال انسٹیٹیوٹ آف کلچرل اینڈ فلاسفی. سری نگر 2009ء --- اقبال اور سوشلزم از ڈاکٹر نذیراحمد شیخ 2010ء --- اقبال اور الہ آباد از علی احمد فاطمی ناشر: ادارہ نیا سفر.الہ آباد 2010ء --- اقبال کا فن از ڈاکٹر گوپی چند نارنگ ناشر: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس. دہلی --- اقبال اور عصر حاضر کا خرابہ از شمیم حنفی، ناشر: اکادمی ادبیات.کراچی --- عروج اقبال از ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی --- فروغ اقبال از ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی --- باقیاتِ اقبال از سید عبدالوحد معینی ناشر: کتب خانۂ نذیریہ. دہلی --- اقبال کے کلاسیکی نقوش از انور سدید ناشر: مکتبۂ عالیہ. لاہور --- اقبال از مجنوں گوکھپوری ناشر: ایوان ِ اشاعت. گورکھپور --- ذکر ِ اقبال از عبدالمجید سالک ناشر: بزم اقبال.لاہور --- اقبال اور مغربی مفکرین از جگن ناتھ آزاد ناشر: مکتبۂ عالیہ.لاہور == اقبالیات == پاکستانی یونیورسٹیز:- == اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور == بہاءالدین زکریا یونیورسٹی. ملتان == پی ایچ ڈی- اقبالیات --- اقبال کے تصوراتِ فنونِ لطیف جنوبی ایشیا کے معاشرتی تناظر میں از ڈاکٹر ارشد خانم نگران ڈاکٹر انوار احمد 2007ء --- اسلامی اور مغربی تہذیب کی کشمکش- فکرِ اقبال کے تناظر میں از ڈاکٹر محمد آصف نگران ڈاکٹر انوار احمد 2007ء == ایم فل- اقبالیات --- سرسید اور اقبال کے عمرانی تصورات کا تقابلی مطالعہ از بشریٰ خان نگران ڈاکٹر عبدالرؤف شیخ 1995ء --- حیاتِ اقبال کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ از میمونہ ناز نگران ڈاکٹر روبینہ ترین 2003ء --- اقبال شناسی کی روایت میں ڈاکٹر جاوید اقبال کا مقام از فرخ عزیز خان نگران ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی 2004ء == ایم اے- اقبالیات --- پاکستان میں اقبال کی سوانح عمریوں کا تجزیاتی مطالعہ از کوثر حسین شاہ نگران ڈاکٹر عبدالرؤف شیخ 1991ء --- ملتان میں اقبال شناسی کی روایت از ثمینہ نسیم نگران ڈاکٹر نجیب جمال 1991ء --- عورت کے بارے میں علامہ اقبال کے تصورات کا تنقیدی محاکمہ (پاکستانی معاشرتی تناظر میں) از ثوبیہ کنول نگران ڈاکٹر روبینہ ترین 2003ء --- علی گڑھ میں اقبال شناسی کی روایت- خصوصی مطالعہ رشید احمد صدیقی،اُسلوب احمد انصاری از صائمہ صالح نگران ڈاکٹر عبدالرؤف 2003ء == بلوچستان یونیورسٹی. کوئٹہ == پی ایچ ڈی- اقبالیات == ایم فل- اقبالیات == ایم اے- اقبالیات
== پشاور یونیورسٹی. پشاور == پی ایچ ڈی- اقبالیات --- اقبال کا ذوقِ جمال از ڈاکٹر فقیرا خان فقری نگران ڈاکٹر ظہور احمد اعوان 2003ء --- کلامِ اقبال کے پشتو تراجم از ڈاکٹر زیت الرحمٰن نگران ڈاکٹر صابر کلوروی 2003ء == ایم فل- اقبالیات == ایم اے- اقبالیات == پنجاب یونیورسٹی. لاہور- اُردو کا شعبہ 1928ء میں قائم ہوا ایم اے کی کلاسس 1948ء میں شروع ہوئیں == پی ایچ ڈی- اقبالیات --- علامہ اقبال کے کلام میں حکمرانوں کا تذکرہ از منظورالحق نگران پروفیسر سید وقار عظیم لاہور 1953ء --- اُردو ترجمہ "اقبال لاہوری" (مجتبٰی میسنوی) از محمد صدیق نگران پروفیسر سید وقار عظیم لاہور 1953ء --- اقبال کا فلسفہ حیات از مبارک علی مرزا نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1954ء --- فکرِ اقبال کا عمرانی مطالعہ از ڈاکٹر محمد صدیق جاوید نگران ڈاکٹر عبادت بریلوی 1978ء --- کلامِ اقبال میں اعلام و اماکن کی فکری اہمیت از ڈاکٹر ناہید سلطانہ نگران ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی 1979ء --- اقبالیات: تصانیفِ اقبال کا تحقیقی و توضیحی مطالعہ از ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نگران ڈاکٹر وحید قریشی 1981ء --- علامہ اقبال کی شخصیت اور فکروفن پر اعراضات- تحقیقی اور تنقیدی جائزہ از ڈاکٹر محمد ایوب 2002ء ---شارحِ کلامِ اقبال- تحقیقی و تنقیدی مطالعہ از ڈاکٹر اخترالنساء 2003 --- اقبال کی اُردو شاعری- فنی محاسن کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ از ڈاکٹر بصیرہ عنبرین 2007ء == ایم فل- اقبالیات == ایم اے- اقبالیات --- اُردو شاعری پر اقبال کے اثرات از مہر افروز درانی زیر نگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1956ء --- اقبال کی اُردو غزل از حمیدہ ملک زیر نگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1961ء --- اقبال کی ملی شاعری از نیر جہاں نامی زیر نگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1962ء --- اقبال کا ذہنی ارتقاء از فریدہ مفتی زیر نگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1962ء --- بانگ ِ درا کا تنقیدی جائزہ از شکیلہ نور جہاں زیر نگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1963ء --- اقبال کی طویل نظموں کا تجزیہ از یاسمین سلطانہ زیر نگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1964ء --- بال ِجبریل کا تنقیدی مطالعہ از محمد صدیق جاوید زیر نگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1965ء --- اقبال کی شاعری کا فنی پہلو از خدیجہ زیر نگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1966ء --- اقبال کے سیاسی نظریات از عذرا سلطانہ زیر نگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1966ء ---اقبال کی امیجری از حُریت ناصر زیر نگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1968ء --- مکالمات ِ اقبال کا تجزیہ از سیدہ اختر سلطانہ زیرنگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور1970ء --- اقبال کی قومی شاعری از شمیم ملک زیرنگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1970ء --- کلام ِ اقبال میں تاریخی شخصیتیں از ریحانہ نسرین دارا زیرنگرانی پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1971ء
== سرگودھا یونیورسٹی. سرگودھا == پی ایچ ڈی- اقبالیات == ایم فل- اقبالیات
== سندھ یونیورسٹی. جامشورو، حیدرآباد == پی ایچ ڈی- اقبالیات == ایم فل- اقبالیات == ایم اے- اقبالیات
== شاہ لطیف یونیورسٹی. خیرپور == پی ایچ ڈی- اقبالیات == ایم فل- اقبالیات == ایم اے- اقبالیات
== علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی. اسلام آباد == مقالات: پی ایچ ڈی --- افغانستان میں اقبال شناسی کی روایت از ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نگران ڈاکٹر انعام الحق کوثر 2003ء ---اقبال کی نظر میں اسلامی فقہ کی تشکیلِ جدید از ڈاکٹر محمد وسیم انجم نگران ڈاکٹر محمد خالد مسعود 2005ء == مقالات: ایم فل- اقبالیات --- بلوچستان میں اقبالیات از امین الحق نگران ڈاکٹر انعام احق کوثر 1992ء --- علامہ اقبال کی مستقبل شناسی از غلام یاسین نگران ڈاکٹر محمد یوسف بخاری 1995ء --- بلوچی ادب پر اقبال کے اثرات از غلام مجاہد قیصرانی نگران ڈاکٹر انعام الحق کوثر 1996ء --- پشتون شاعری پر اقبال کے اثرات از عبدالرؤف نگران ڈاکٹر انعام الحق کوثر 1997ء == کراچی یونیورسٹی. کراچی == پی ایچ ڈی- اقبالیات == ایم فل- اقبالیات == ایم اے- اقبالیات
== گورنمنٹ کالج یونیورسٹی. فیصل آباد == پی ایچ ڈی- اقبالیات == ایم فل- اقبالیات == ایم اے اقبالیات
== نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز. اسلام آباد == پی ایچ ڈی- اقبالیات == ایم فل- اقبالیات == ایم اے- اقبالیتات
== غیر ملکی یونیورسٹیز:- == اقبال انسٹیٹیوٹ . یونیورسٹی آف کشمیر. سری نگر - ایم فل پی ایچ ڈی کی کلاسس 1979ء میں شروع ہوئیں == پی ایچ ڈی- اقبالیات ---ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم بحیثیت اقبال شناس- ایک جائزہ از ڈاکٹر ریاض احمد بٹ نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل --- اقبال اور جدید ذہن- ایک مطالعہ از ڈاکٹر عرفان احمد ملک نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل --- اکبر اور اقبال کی تنقید مغرب از ڈاکٹر محمد شمیم بٹ نگران بشیر احمد نحوی --- ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی اقبال شناسی- ایک تحقیقی مطالعہ از ڈاکٹر ظہور احمد مخدومی نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل --- اقبال کا تصورِ نسواں از ڈاکٹر نصرت جبیں نگران بشیر احمد نحوی --- خطوطِ اقبال کا تنقیدی مطالعہ از ڈاکٹر محمد امین اندرابی نگران پروفیسر آل احمد سرور --- اقبال اور ہیومنزم از ڈاکٹر شفیقہ رسول نگران پروفیسر آل احمد سرور --- حالی،اکبر اور اقبال کی شاعری کا تقابلی مطالعہ از ڈاکٹر نصرت اندرابی نگران پروفیسر آل احمد سرور --- اُردو نظم میں اقبال کا کارنامہ از ڈاکٹر بلقیس سراج نگران پروفیسر مسعود حسین خان --- شری اروندنتھا اقبال کا تلاناتمک ادھیان از ڈاکٹر سی ای رینا نگران پروفیسر آل احمد سرور --- اقبال اور کشمیراز ڈاکٹر فریدہ بانو نگران پروفیسر آل احمد سرور --- اقبال اور سوشلزم از ڈاکٹر نذیر احمد شیخ نگران پروفیسر آل احمد سرور و ڈاکٹر سلیم قدؤائی --- اقبال اور تصوف از ڈاکٹر بشیر احمد نحوی نگران پروفیسر آل احمد سرور و ضیاءالحسن فاروق --- اقبال بحیثیت شاعرِ فطرت از ڈاکٹر صورت جہاں نگران پروفیسر محمد امین اندرابی و پروفیسر غلام رسول ملک --- کلامِ اقبال کے اعلام و مشاہیر از ڈاکٹر شبیر احمد نگران پروفیسر محمد امین اندرابی --- الغزالی اینڈ اقبال- دیئر پررسپکٹیو اَن ایجوکیشن بائی ڈاکٹر طارق مسعودی سپروائزر ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- فلسفۂ اقبال میں اجتہاد کی اہمیت از ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- باقیاتِ اقبال کا تنقیدی جائزہ از ڈاکٹر سید عبدالحمید اندرابی نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی و ڈاکٹر شاد حسین --- معاصر اصلاحی تحریکیں اور اقبال از ڈاکٹر محمد اعجاز اشرف نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- اقبال کا تصورِ امامت از ڈاکٹر محمد فضل اللہ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- کلامِ اقبال کی شرحیں- ایک جائزہ از ڈاکٹر مدثر ماجد نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل ---کنسیپٹ آف ٹائم اینڈ اقبال، اے اسٹیڈی بائی ڈاکٹر شہناز اقبال قریشی سپروائزر ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- ایم فل- اقبالیات --- مکاتیبِ اقبال کا تنقیدی جائزہ از محمد امین اندرابی نگران پروفیسر آل احمد سرور --- حالی اور اکبر کی پیامی شاعری کا تقابلی مطالعہ از نصرت اندرابی نگران پروفیسر آل احمد سرور --- اقبال اور کشمیر از فریدہ بانو نگران پروفیسر آل احمد سرور --- اقبال کی اُردو غزل کا تنقیدی مطالعہ از زرینہ بٹ نگران پروفیسر آل احمد سرور --- اقبال اور سوشلزم از کبیر جائسی نگران نذیر احمد شیخ --- اقبال اور تصوف از بشیر احمد نحوی نگران کبیر احمد جائسی --- اقبال اور مہجور- ایک تقابلی جائزہ از منظر احمد ناک نگران ڈاکٹر امین اندرابی --- کشمیری شعر پر اقبال کا اثر از محمد شفیع سمبلی نگران پروفیسر آل احمد سرور و پروفیسر رحمٰن راہی --- جدید اُردو شاعری اور اقبال از سبھاش چندرایمہ نگران پروفیسر آل احمد سرور --- اقبال کی نثر کا تنقیدی مطالعہ از محمد امین نجار نگران ڈاکٹر محمد امین اندرابی --- بانگِ درا کی منظری نظمیں از صورت جہاں نگران ڈاکٹر محمد امین اندرابی --- مشاہیر پر اقبال کی اُردو نظمیں از سید شبیر احمد نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل و پروفیسر محمد امین اندرابی --- اقبال اَن ایجوکیشن بائی طارق مسعودی سپروائزر ڈاکٹر محمد امین اندرابی --- اقبالز کنسیپٹ آف گاڈ بائی سمیع سپروائزر ڈاکٹر محمد امین اندرابی --- اقبال اور آزاد کا تصورِ آزادی از محمد شفیع کھانڈے نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- اقبال کی شاعری کے کشمیری تراجم از بشیر احمد غمگین نگران ڈاکٹر تسکین فاضل و ڈاکٹر شاد رمضان --- اقبال فلسفہ اسرار خودی کے آئینے میں- ایک جائزہ از سید عبدالمجید اندرانی نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل --- اقبال کی شاعری کا اصلاحی پہلو از اعجاز اشرف شاہ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- اقبال کی اُردو شاعری کے اماکن- ایک مطالعہ از ظفر اقبال نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- مکاتیبِ اقبال کے ادبی پہلو از شاہ نواز قریشی نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل --- اقبال کی اُردو شاعری میں تصورِ اخلاق- ایک مطالعہ از رخسانہ حسن نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- میر غلام رسول ناز کی شاعری پر اقبال کے اثرات- ایک مطالعہ از جہاں آراء کاملی نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل --- اقبالز میسیج ٹو یوتھ بائی شہناز اقبال قریشی سپروائزر ڈاکٹر بشیر احمد نحوی + ڈاکٹر حمید نسیم --- اقبال کی فطرت شناسی- بانگِ درا کے حوالے سے از محمد شمیم نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- اقبال کا تصورِ ولایت از محمد فضل اللہ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- اقبال کا تصورِ انسان از امیر حمزہ شاہ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی و ڈاکٹر محمد یونس گیلانی ---اقبال کی شاعری میں تصورِ اہلِ بیت از اشتیاق حسین وانی نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- اقبال کے تعلیمی تصورات از محمد امین شیخ نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل --- آل احمد سرور کی اقبال شناسی از نصرت آراء نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل --- اقبالز کنسیپٹ آف اسٹیٹ بائی پیرزادہ غلام رسول سپروائزر ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- پروفیسر عبدالمغنی کی اقبال شناسی از پروینہ حبیب نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- اقبال کی شاعری میں اولیا و مشائخ از احسان الحق نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- پروفیسر اسلوب احمد انصاری کی اقبال شناسی ازصغیرہ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- حامدی کاشمیری کی اقبال شناسی از ریاض احمد بٹ نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل --- اقبال کی اُردو شاعری میں پرندوں کی علامتی معنویت- ایک مطالعہ از مدثر ماجد نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل --- پروفیسر مرغوب بانہالی بحیثیت اقبال شناس از نصیر احمد نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- اقبال اور فنونِ لطیفہ از طالع افروز نگران پروفیسر آل احمد سرور --- پولٹیکل آئیڈیالوجی آف اقبال بائی چغیدہ منیر نگران پروفیسر آل احمد سرور + ڈاکٹر سالم قدوائی --- اقبال اور کشمیر از فریدہ بانو نگران پروفیسر آل احمد سرور --- عرب اماکن اور شعرِ اقبال- ایک مطالعہ از رئیس احمد شاہ نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل --- فقہ اسلامی کی تدوینِ نو- خطوطِ اقبال کے آئینے میں از بشیر احمد شیخ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- پروفیسر عبدالحق بحیثیت اقبال شناس از شبینہ بشیر نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی --- عبدالوہاب عزام بطور اقبال شناس از دلربا بشیر نگران ڈاکٹر تسکینہ بشیر --- ایم اے- اقبالیات
== بنگلور یونیورسٹی. بنگلور. بھارت == پی ایچ ڈی- اقبالیات --- فکراقبال کی تشکیل میں تصوف کا حصہ از ڈاکٹر ضمیر احمد زیر نگرانی ڈاکٹر محمد نور الدین 2008ء
== رسائل بنام اقبال --- مجلہ "اقبال" اقبال انسٹیٹیوٹ. کشمیر یونیورسٹی. سرینگر جموں و کشمیر اجراء ستمبر 1981ء
== خصوصی شمارے اقبال نمبر --- اقبال نمبر سہ ماہی "اُردو" دہلی مدیر مولوی عبدالحق ناشر: انجمن ترقی اُردو. دہلی اکتوبر 1938ء --- اقبال نمبر "افکار" کراچی مدیر صہبا لکھنوی شمارہ اپریل مئی 1969ء --- نذرِ اقبال "افکار" کراچی مدیر صہبا لکھنوی شمارہ دسمبر 1977ء --- اقبال نمبر "برگ ِ گُل" کراچی شعبہ تصنیف و تالیف: وفاقی گورنمنٹ اُردو کالج. کراچی 56 مضامین 544 صفحات اشاعت 1977ء
== یونیورسٹیز، انسٹیٹیوٹس، اکیڈمیز، چیئترز بنام اقبال ---- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی. اسلام آباد قیام مئی 1974ء ---- اقبال چیئر- شخ محمد عبداللہ نے 1977ء میں اقبال کی صدسالہ تقریبات ِ سالگرہ کے موقع پر اس کا اعلان کیا- 21 مئی 1979ء کو ادارے کو ترقی دے کر باقاعدہ تحقیقی انسٹیٹیوٹ بنا دیا گیا- اس کا نام اقبال انسٹیٹوٹ، کشمیر یونیورسٹی ہوگیا - اس ادارے کے اولین ڈائریکٹر پروفیسر آلِ احمد سرور مقرر ہوئے --- علامہ لاء کالج. سیالکوٹ
== لائبریریز بنام اقبال --- اقبال لائبریری،کشمیر یونیورسٹی. --- اقبال لائبریری. کھمبایت. احمد آباد
== بزم بنام اقبال --- بزم اقبال ، جالندھر. بھارت 1931ء، اس بزم کے تحت پہلے مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر تاثیر نے کی شعراء میں علامہ اقبال، حفیظ جالندھری، صوفی تبسم کے علاوہ اور مشاہیر نے بھی شرکت کی. منتظمین میں چودھری عبدالحمید، صاحبزادہ شیخ محمد ممتاز پرویز شامی اور ڈاکٹر عطاءالرحمٰن ممتاز شامل تھے --- بزمِ اقبال 1950ء --- علامہ اقبال سنگسد ڈھاکہ . بنگلہ دیش 1986ء == ائرپورٹ بنام اقبال --- لاہور ائرپورٹ کا نام 2003ء میں تبدیل کر دیا گیا اور نیا نام علامہ اقبال ائرپورٹ. لاہور رکھا گیا
== پارکس بنام اقبال --- اقبال پارک ، سرینگر ائرپورٹ. سرینگر. جموں و کشمیر. --- اقبال پارک. لاہور. پاکستان۔
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔