چاند

Monday 19 March 20120 comments

چاند


ميرے ويرانے سے کوسوں دور ہے تيرا وطن
ہے مگر دريائے دل تيري کشش سے موجزن
قصد کس محفل کا ہے؟ آتا ہے کس محفل سے تو؟
زرد رو شايد ہوا رنج رہ منزل سے تو
آفرنيش ميں سراپا نور ، ظلمت ہوں ميں
اس سيہ روزي پہ ليکن تيرا ہم قسمت ہوں ميں
آہ ، ميں جلتا ہوں سوز اشتياق ديد سے
تو سراپا سوز داغ منت خورشيد سے
ايک حلقے پر اگر قائم تري رفتار ہے
ميري گردش بھي مثال گردش پرکار ہے
زندگي کي رہ ميں سرگرداں ہے تو، حيراں ہوں ميں
تو فروزاں محفل ہستي ميں ہے ، سوزاں ہوں ميں
ميں رہ منزل ميں ہوں، تو بھي رہ منزل ميں ہے
تيري محفل ميں جو خاموشي ہے ، ميرے دل ميں ہے
تو طلب خو ہے تو ميرا بھي يہي دستور ہے
چاندني ہے نور تيرا، عشق ميرا نور ہے
انجمن ہے ايک ميري بھي جہاں رہتا ہوں ميں
بزم ميں اپني اگر يکتا ہے تو، تنہا ہوں ميں
مہر کا پرتو ترے حق ميں ہے پيغام اجل
محو کر ديتا ہے مجھ کو جلوئہ حسن ازل
پھر بھي اے ماہ مبيں! ميں اور ہوں تو اور ہے
درد جس پہلو ميں اٹھتا ہو وہ پہلو اور ہے
گرچہ ميں ظلمت سراپا ہوں، سراپا نور تو
سينکڑوں منزل ہے ذوق آگہي سے دور تو
جو مري ہستي کا مقصد ہے ، مجھے معلوم ہے
يہ چمک وہ ہے، جبيں جس سے تري محروم ہے
دوستوں کے ساتھ شئیر کریں :

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
جملہ حقوق © 2011 SirAllama Iqbal Forum سر علامہ اقبال فورم | تقویت یافتہ بلاگر
جی ایکس 9 اردو سانچہ | تدوین و اردو ترجمہ محمد یاسرعلی