مذ ہب

Monday 19 March 20120 comments

مذ ہب

تضمين بر شعر ميرزابيدل


تعليم پير فلسفہء مغربي ہے يہ
ناداں ہيں جن کو ہستي غائب کي ہے تلاش
پيکر اگر نظر سے نہ ہو آشنا تو کيا
ہے شيخ بھي مثال برہمن صنم تراش
محسوس پر بنا ہے علوم جديد کي
اس دور ميں ہے شيشہ عقائد کا پاش پاش
مذہب ہے جس کا نام، وہ ہے اک جنون خام
ہے جس سے آدمي کے تخيل کو انتعاش
کہتا مگر ہے فلسفہء زندگي کچھ اور
مجھ پر کيا يہ مرشد کامل نے راز فاش
''با ہر کمال اند کے آشفتگي خوش است
ہر چند عقل کل شدہ اي بے جنوں مباش''
دوستوں کے ساتھ شئیر کریں :

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
جملہ حقوق © 2011 SirAllama Iqbal Forum سر علامہ اقبال فورم | تقویت یافتہ بلاگر
جی ایکس 9 اردو سانچہ | تدوین و اردو ترجمہ محمد یاسرعلی