عبد القادر کے نام

Monday 19 March 20120 comments

عبد القادر کے نام


اٹھ کہ ظلمت ہوئي پيدا افق خاور پر
بزم ميں شعلہ نوائي سے اجالا کر ديں
ايک فرياد ہے مانند سپند اپني بساط
اسي ہنگامے سے محفل تہ و بالا کر ديں
اہل محفل کو دکھا ديں اثر صيقل عشق
سنگ امروز کو آئينہ فردا کر ديں
جلوہ يوسف گم گشتہ دکھا کر ان کو
تپش آمادہ تر از خون زليخا کر ديں
اس چمن کو سبق آئين نمو کا دے کر
قطرہ شبنم بے مايہ کو دريا کر ديں
رخت جاں بت کدہء چيں سے اٹھا ليں اپنا
سب کو محو رخ سعدي و سليمي کر ديں
ديکھ! يثرب ميں ہوا ناقہ ليلي بيکار
قيس کو آرزوئے نو سے شناسا کر ديں
بادہ ديرينہ ہو اور گرم ہو ايسا کہ گداز
جگر شيشہ و پيمانہ و مينا کر ديں
گرم رکھتا تھا ہميں سردي مغرب ميں جو داغ
چير کر سينہ اسے وقف تماشا کر ديں
شمع کي طرح جييں بزم گہ عالم ميں
خود جليں ، ديدہ اغيار کو بينا کر ديں
''ہر چہ در دل گذرد وقف زباں دارد شمع
سوختن نيست خيالے کہ نہاں دارد شمع''
دوستوں کے ساتھ شئیر کریں :

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
جملہ حقوق © 2011 SirAllama Iqbal Forum سر علامہ اقبال فورم | تقویت یافتہ بلاگر
جی ایکس 9 اردو سانچہ | تدوین و اردو ترجمہ محمد یاسرعلی