و صال
جستجو جس گل کي تڑپاتي تھي اے بلبل مجھے
خوبي قسمت سے آخر مل گيا وہ گل مجھے
خود تڑپتا تھا ، چمن والوں کو تڑپاتا تھا ميں
تجھ کو جب رنگيں نوا پاتا تھا ، شرماتا تھا ميں
ميرے پہلو ميں دل مضطر نہ تھا ، سيماب تھا
ارتکاب جرم الفت کے ليے بے تاب تھا
نامرادي محفل گل ميں مري مشہور تھي
صبح ميري آئنہ دار شب ديجور تھي
از نفس در سينہء خوں گشتہ نشتر داشتم
زير خاموشي نہاں غوغائے محشر داشتم
اب تاثر کے جہاں ميں وہ پريشاني نہيں
اہل گلشن پر گراں ميري غزل خواني نہيں
عشق کي گرمي سے شعلے بن گئے چھالے مرے
کھليتے ہيں بجليوں کے ساتھ اب نالے مرے
غازئہ الفت سے يہ خاک سيہ آئينہ ہے
اور آئينے ميں عکس ہمدم ديرينہ ہے
قيد ميں آيا تو حاصل مجھ کو آزادي ہوئي
دل کے لٹ جانے سے ميرے گھر کي آبادي ہوئي
ضو سے اس خورشيد کي اختر مرا تابندہ ہے
چاندني جس کے غبار راہ سے شرمندہ ہے
يک نظر کر دي و آداب فنا آموختي
اے خنک روزے کہ خاشاک مرا واسوختي
جستجو جس گل کي تڑپاتي تھي اے بلبل مجھے
خوبي قسمت سے آخر مل گيا وہ گل مجھے
خود تڑپتا تھا ، چمن والوں کو تڑپاتا تھا ميں
تجھ کو جب رنگيں نوا پاتا تھا ، شرماتا تھا ميں
ميرے پہلو ميں دل مضطر نہ تھا ، سيماب تھا
ارتکاب جرم الفت کے ليے بے تاب تھا
نامرادي محفل گل ميں مري مشہور تھي
صبح ميري آئنہ دار شب ديجور تھي
از نفس در سينہء خوں گشتہ نشتر داشتم
زير خاموشي نہاں غوغائے محشر داشتم
اب تاثر کے جہاں ميں وہ پريشاني نہيں
اہل گلشن پر گراں ميري غزل خواني نہيں
عشق کي گرمي سے شعلے بن گئے چھالے مرے
کھليتے ہيں بجليوں کے ساتھ اب نالے مرے
غازئہ الفت سے يہ خاک سيہ آئينہ ہے
اور آئينے ميں عکس ہمدم ديرينہ ہے
قيد ميں آيا تو حاصل مجھ کو آزادي ہوئي
دل کے لٹ جانے سے ميرے گھر کي آبادي ہوئي
ضو سے اس خورشيد کي اختر مرا تابندہ ہے
چاندني جس کے غبار راہ سے شرمندہ ہے
يک نظر کر دي و آداب فنا آموختي
اے خنک روزے کہ خاشاک مرا واسوختي
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔